جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سیاسی اور جمہوری نظام کے استحکام کا باعث بنے گی : نواز شریف

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

02
اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سیاسی اور جمہوری نظام کے استحکام کا باعث بنے گی سب سے مل کرجمہوریت کو مستحکم کریں گے جبکہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد سدھرجانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرِصدارت ہوا، جس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے اورپی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں ووٹ نہ دینےپر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا، ن لیگ کسی کے خلاف انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بہترطرزحکمرانی کو فروغ دینے پر کاربند ہیں اورسیاسی جماعتوں سے مل کر جمہوری کلچربہتر بنائیں گے۔میاں نواز شریف نے واضح کیا ن لیگ اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر  یقین رکھتی ہے کابینہ ارکان اور پارٹی رہنما حکومتی مثبت اقدامات سے عوام کوآگاہ کریں اورانکوائری کمیشن کی سفارشات کواجاگرکیا جائے۔اس سے پہلے ن لیگ کے رہنماؤں نے تحریکِ انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےجوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ جبکہ وفاقی وزیرماحولیات مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اب بھی دھاندلی الزامات سے باز نہ آئے تواس کا مطلب ہے کہ وہ غیرملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔یواین پی سے گفتگو میں طلال چودھری اورسائرہ افضل تارڑنےپرانی باتیں اورالزامات چھوڑکرملک میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت پرزوردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes