وزیراعظم محمد نواز شریف سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

011
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے پرعزم رہنے پر پارلیمانی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم جمہوری عمل میں آگے بڑھی ہے اور قومی مفاد کے تحفظ کیلئے سیاسی قیادت کا اتحاد سیاسی عمل کے ارتقاء میں ایک نمایاں عنصر ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت کی یہ بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی متعلقہ سیاسی پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے ملک کی اجتماعی بہبود کے لئے کام کریں۔ پارلیمانی رہنماؤں نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے اجراء کے بعد سیاسی بڑا پن دکھانے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کمیشن کی رپورٹ کو جمہوری عمل کی کامیابی قرار دیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کی تحاریک پر غور و خوص کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم کے سوا زیادہ تر پارلیمانی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف تحاریک واپس لینے کی حمایت کی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنی تحاریک پر اپنے موقف پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے ان سے تحاریک واپس لینے کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کا عزم کئے ہوئے ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy