بلاول بھٹو نے عمران خان کی تحریک احتساب کی حمایت کر دی

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

055
لاہور (یواین پی)چیئرمین پیپلز پارٹی نے عمران خان کی تحریک احتساب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاناما پیپرز نے شریف خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا۔ حکمرانوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا اور حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات تحریک احتساب شروع کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور اس حق کو استعمال کرنے والوں کو سزا دینے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما پیپرز دنیا میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس نے شریف خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا اور حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme