برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی شہبازشریف کی کارکردگی کے معترف

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

2
وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف شعبوں میں نتائج کے حصول کیلئے عملی اقدامات قابل تحسین ہیں
بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو برطاج نیہ میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے:اراکین برطانوی پارلیمنٹ
لاہور(یوا ین پی) برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین ہنہ بارڈل، تسمینہ احمد شیخ، رحمن چشتی، کیتھرین ویسٹ اور یاسمین قریشی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے پنجاب میں تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے میں حقیقی معنوں میں عملی کام کئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ بلاشبہ مختلف شعبوں میں نتائج کے حصول کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو برطانیہ میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نہ صرف عملی اقدامات کئے گئے ہیں بلکہ نظر بھی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹس ، دانش سکولز، انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں وزیراعلیٰ نے جو سنگ میل حاصل کئے ہیں وہ ستائش کے لائق ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题