اسلم گل بھٹوشہید بینظیر بھٹو کا سپاہی اور بلاول بھٹو کا جانثار ہے رانا جمیل منج

Published on November 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

پی پی کبھی بھی اپنے ورکروں کو نظر انداز نہیں کرتی یہ روز روشن کی طرح واضح ہے
رائیونڈ(یواین پی) پی پی کے مرکزی رہنماءاین اے 133ضمنی الیکشن کے منتظم رانا جمیل منج نے کہا کہ پی پی نامزد امید وار اسلم گل لاہور کا رہائشی اور بھٹوشہید بینظیر بھٹو کا سپاہی اور بلاول بھٹو کا جانثار ہے اس کی سابقہ سیاست غریب پر وری، خواتین کی داد رسی بے روز گار نوجوانوں کوروز گار فراہم کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں این اے133سے پی پی کے امیدوار کی کا میابی ہر ووٹر کی کامیابی ہوگی، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، اسلم گل سرمایا دار نہیں ایک غریب آدمی آپ میں سے ہے اس کے دروازے پر کوئی گارڈ نہیں ہوگا اور نہ ہی کو ئی روکنے والا ہوگا آپ کے لیئے 24بیس گھنٹے کھلے ہونگے، عوام نے ووٹ بھٹو شہید، بینظیر بھٹو شہید کے نام پر دینا ہے جنہوں نے جمہوریت کے لیئے قربانیاں دیں، پی پی کبھی بھی اپنے ورکروں کو نظر انداز نہیں کرتی یہ روز روشن کی طرح واضح ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy