اسلام آباد(یو این پی)محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے،تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ساہیوال، بہاولپور،پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،، فیصل آباد اورسکھر ڈویڑن میں چند مقامات پرمزید بارش کا امکان ہے،،،اس دوران بہاولپور، ساہیوال، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویڑن اورکشمیرمیں چند مقامات پرموسلا دھاربارش کی بھی توقع ہے ،تاہم آئندہ دو سے تین روزکے دوران سندھ اورجنوبی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔