ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

Published on August 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

66
اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات نے ہفتے سے پیر کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، تاہم سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے اور اگلے دو سے تین روز کے دوران سندھ اور بلوچستان کے بیتشر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم کراچی میں آج موسم جزوی طورپر ابرآلود ہے ،شہر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے،شہرقائد میں ہوا میں نمی کا تناسب تہتہرفیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب،خیبر پختونخوا،سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، فاٹا اورکشمیرمیں ہفتے سے اتوارکے دوران چند مقامات پرموسلا دھا ر بارش ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme