غلہ منڈی میں آگ بھڑک اٹھی،پندرہ لاکھ کی گندم جل کر خاکستر

Published on May 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) غلہ منڈی ہارون آباد میں گندم کو اچانک آگ لگ گئی۔ جس سے تقریباً پندرہ لاکھ روپے کا نقصان ہو گیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ آتشزدگی سے بجلی کی تاریں لپیٹ میں آنے سے بجلی بھی تعطل کا شکار ہو گئی ۔ پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی سے زیادہ نقصان مقامی تاجروں کا خرید کردہ باردانہ اورخالی بوریوں کا ہوا، تقریباً چالیس ہزار بوری جل کر راکھ ہو گئی ۔ اِس کے علاوہ کم و بیش اڑھائی سو من سرسوں بھی جل گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ ، ریسکیو1122 ، سول ڈیفنس سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آڑھتیان و تاجران غلہ منڈی کا گمان ہے کہ آگ سگریٹ نوشی کے سبب لگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题