اقوام متحدہ کو سعودیہ کی جانب سے غلاف کعبہ کا تحفہ

Published on August 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

999
ریاض (یو این پی)سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کو غلاف کعبہ کا تحفہ دیا گیا۔ انڈونیشین ہال میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون اور سعودی عرب کے سفیر عبداللہ الملاوی نے خوبصورت فریم میں نصب خانہ کعبہ کے دروازے کے پردے کی نقاب کشائی کی۔ کسوہ سیاہ رنگ کی ریشم کے 50 ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور اسے چاندی کی تاروں اور قرآنی آیات سے مزین کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 1983 میں سعودی شاہ فہد نے اقوام متحدہ کو کسوہ کا تحفہ دیا تھا جسے اب تبدیل کیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قیمتی تحفہ دینے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے بعد اس کے ٹکڑوں کو مختلف نمایاں شخصیات کو تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes