ملکی معیشت کی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر چلنا ہے،حاجی غلام احمد بلور

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments
222
پشاور (یوا ین پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے ایوان میں واپس آنے کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا ۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ خواہش ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہیے، یہ سیاسی فیصلہ ہے، بہتر ہے دو تین دن مزید دیدیئے جائیں، تقسیم ایک منٹ ہو جائے گی مگر بہتر ہے کہ افہام و تفہیم سے فیصلہ کیا جائے، پی ٹی آئی ایوان میں آ گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا ہے، ہم نے مل کر اسمبلی کو چلانا ہے، ملکی معیشت و ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر چلنا ہے، عمران خان کہنا ہے کہ اسمبلی میں انہوں نے واپس نہیں جانا بری بات ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes