شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گیس سیلنڈر کے گودام میں اگ بھڑک اُٹھی۔

Published on September 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 867)      No Comments

mmmmmmmmmmm copy
جھنگ( یواین پی) تفصیلات کے مطا بق چمبیلی مارکیٹ جھنگ صدر میں حاجی سردار گیس والے کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اُٹھی ۔ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی جنہوں نے بر وقت پہنچ کر اگ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کر لیا۔
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جھنگ ،مختلف ٹریفک حادثات میں 11ا فرا د شدید زخمی
جھنگ( یواین پی) تفصیلات کے مطا بق پہلا حادثہ لیہ روڈ ملکانہ موڑ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکڑانے سے پیش ایا جس میں 24سالہ آصف 22سالہ فخر 18سالہ باقرشدید زخمی ہوا دوسرا حادثہ ٹوبہ روڈ شوگرملز کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سلیپ ہونے سے پیش ایاجس سے 15سالہ عبدالماجد 19 سالہ عبدالصمد شدید زخمی ہوا تیسرا حادثہ مدوکی روڈ نیابائی پاس کے قریب دو و تیز رفتار موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکرانے سے پیش ایا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 30سالہ سجاد 50سالہ عبدالرحمان 38 سالہ شہناز بی بی 50سالہ غلام سکینہ گر کرشدید زخمی ہو ئی چوتھا حادثہ بھکر روڈ مصباح کلینک سڑک کراس کرتے بزرگ کو بچاتے ٹرک درخت سے جا ٹکڑایا جس سے ٹرک میں سوار 21سالہ مظہر شاہ 65 سالہ غلام حسین شدید زخمی ہوا أ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog