نیٹو خدائی خدمت گار نہیں ،سعد رفیق

Published on August 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

22
لاہور (یو این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیٹو خدائی خدمت گار نہیں جنھیں کراچی آنے کی دعوت دی گئی ہے،ریاستی اداروں نے الطاف حیسن کی باتوں کو اذیت سے سنا ہے،وہ اپنی پارٹی پر رحم کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔والٹن روڈ لاہور پر تعمیر شدہ اور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید سیاست نہیں بلکہ طرز عمل درست کرنے کا نام ہے۔ کراچی کو بھتہ خوروں اور ٹارکٹ کلرز کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ میں حکمران جماعتوں کی صفوں میں کریمنل اور اجرتی قاتل موجود ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشیل کمیشن رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران اپنا طرز سیاست بدلیں،کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ خود اپنی پارٹی پر بوجھ بن جائیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ پر باب پاکستان کی تعمیر کا منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy