کھوئیرٹہ انسپکٹر ایس ایچ او سردار سہیل یوسف ایک بار پھر منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن

Published on September 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

سیری (یو این پی )کھوئیرٹہ انسپکٹر ایس ایچ او سردار سہیل یوسف ایک بار پھر منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن. کھوئیرٹہ کا زمانہ بدنام کنگ منشیات فروش اور درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم راجہ حمید عرف حمیدی بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار، عوام علاقہ کی جانب سے انسپکٹر ایس ایچ او سردار سہیل یوسف کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش. تفصیلات کے مطابق آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر شیخ، ڈی آئی جی میرپور ریجن چوہدری سجاد حسین اور ایس ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی احسان الحق کی زیر نگرانی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ پولیس کھوئیرٹہ سردار سہیل یوسف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے زمانہ بدنام کا کنگ منشیات فروش راجہ حمید عرف حمیدی ساکن بنڈلی کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے موصوف ایک منظم گروہ کی صورت میں منشیات فروشی کا دھندہ کرتا تھا جس نے آگے چھوٹے چھوٹے منشیات فروشی کے ڈیلر بنا رکھے تھے اور اس مکرو گھٹیا دھندہ کی کمائی سےکھوئیرٹہ بنڈلی کے اندر عالی شان مکان اور دیگر جائیدادیں بنا رکھی تھی ملزم پر اس سے قبل درجنوں مقدمات منشیات فروشی کے ضمن میں درج شدہ تھے اور چار مقدمات میں اشتہاری بھی تھا اور کئی بار پولیس کو جھانسہ دے کر بچ جاتا تھا لوگوں میں عمرہ کی ادائیگی کا کہہ کر روپوش رہا جس سے گرفتاری عمل میں نہ آ سکی گزشتہ روز انسپکٹر ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے ہمراہ بھاری نفری کمال مہارت سے چھاپہ مار کر بنڈلی سےملزم حمیدی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور ملزم سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے منشیات دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ملزم منشیات کے مقدمات میں صرف تین بار گرفتار ہوا اور اتفاق سے انسپکٹر ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے ہی تینوں بار گرفتار کیا ہے عوام علاقہ کی جانب سے سردار سہیل یوسف کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے انسپکٹر ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کھوئیرٹہ کو انشاءاللہ جرائم پیشہ افراد اور بالخصوص منشیات فروشوں سے پاک کرنے کا عہد کیا ہوا ہے اور اس میں مجھے عوام کی تعاون کی ضرورت ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ملزم حمید عرف حمیدی اپنی ساری زندگی میں صرف تین بار منشیات فروشی کے دھندہ میں گرفتار ہوا ہے اور تینوں بار راقم نے ہی گرفتار کیا ہے اور منوں کے حساب سے یہ منشیات فروخت کرتا رہا ہے کافی عرصہ سے اس کی تلاش میں تھا لیکن گرفتاری عمل میں نہ ہو سکی اب انشاءاللہ ملزم کو سخت سے سخت ترین سزا دلوایں گے تاکہ دوبارہ رہائی کے بعد مزید ہماری نوجوان نسل کو تباہ نہ کر سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme