پی ٹی وی کراچی مرکزمیں 600 ملازمین میں سے صرف 6 افراد نے۱۴ اگست کو پرچم کشائی کی رسم میں شرکت کی

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

PTV Karachi
اسلام آباد (یو این پی) ملک بھرمیں۱۴، اگست نہایت شان شان سے منایا گیا اور جو جوش و جذبہ اس بار پاکستان میں دیکھنے میں آیا وہ تاریخ میں ایک مثال بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس بار چودہ اگست کو جس طرح ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا گیا اور قومی ترانوں کی تھاپ پرمصروف شاہراہوں پر رقص کیا گیا اور ساتھ ہی لوگوں نے جس خوشی سے اس دن کو منایا، گلی محلوں اور شہر کی تمام سڑکوں پر ایک ہجوم نظر آیاوہ اس سے قبل نظر نہیں آیا اور اس میں بچے جوان، بوڑھے بڑی گرمجوشی سے اپنے ملک پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے ۔یواین پی کے مطابق دوسری طرف پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے کراچی مرکز میں صبح پرچم کشائی کی تقریب سینٹر کی مین بلڈنگ کے سامنے منعقد ہوئی جس میں جنرل مینجر، ایگزیکٹو پروگرام مینجر کے علاوہ سینٹر کے 600 ملازمین میں سے صرف 6 افراد نے شرکت کی اورآزادی کی خوشی کے موقع پرجی ایم کی جانب سے مٹھائی بھی پیش کی گئی۔ واضح رہے گزشتہ کئی برسوں سے یہ تقریب پی ٹی وی سینٹر کی مین بلڈنگ کے سامنے ادا کی جاتی رہی ہے اور اس موقع پر ماضی میں ہمیشہ مٹھائی کے ساتھ سینٹر کے ملازمین کے لیے بھرپور ناشتے کا انتظام بھی ہوتا رہا ہے لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا باوثوق ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا کہ اس بار موجودہ جی ایم سے لوگ نالاں نظر آئے اور انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی اور تاریخی تقریب میں صرف ۵۹۴ افراد کی غیر موجودگی نے مزید کئی نئے سوالات کو جنم دے ڈالا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes