ڈونلڈ ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے پالیسی بل پر دستخط کردیے

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے پالیسی بل پر دستخط کردیے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بجٹ کے ذریعے امریکی فوج کو مضبوط بنانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔
دفاعی بل پر دستخط کی تقریب وائٹ ہاﺅس میں ہوئی جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس دفاعی بل پر دستخط کے ساتھ ہم امریکہ کی آرمی کا وقار بھرپور طریقے سے بحال کرنے جا رہے ہیں۔ اس بل میں امریکی آرمی میں مزید فوجی بھرتی کرنے، فوج کو بحری بیڑوں، جنگی جہازوں اور دیگر دفاعی ساز و سامان کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس بل کی حتمی منظوری امریکی کانگریس دے گی جس کے بعدہی اخراجات کیے جا سکیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب کانگریس کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بل پر اعتراضات اٹھائے بغیر اس کی منظوری دینی چاہیے۔ ’ مجھے یقین ہے کہ یہ بل منظور ہوجائے گا کیونکہ ہمیں اپنی فوج کی ضرورت ہے، اور یہ سب اچھے طریقے سے ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ کو دنیا بھر سے سنگین خطرات کا سامنا ہے اس لیے ڈیموکریٹک ارکان ایک صاف ستھرا اور ایسا بل پیش کریں جو امریکی فوج کو بھرپور طریقے سے وسائل کی فراہمی میں معاون ہو۔
اس نئے بجٹ کے ذریعے امریکن آرمی میں ساڑھے 7 ہزار نئے فوجی بھرتی کیے جائیں گے جبکہ بحریہ کو 4 ہزار سیلرز، ایک ہزار میرینز اور ایئر فورس کو 4 ہزار ایک سو نئے جوان فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اس بجٹ کی مدد سے نیشنل گارڈ اور تینوں مسلح افواج کے ریزرو جوانوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے اس بل میں مسلح افواج کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 2 اعشاریہ 4 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، خیال رہے کہ انتظامیہ نے تنخواہوں میں 2 اعشاریہ ایک فیصد اضافے کا تقاضہ کیا تھا۔اس دفاعی بجٹ کے ذریعے پینٹاگون 90 نئے ایف 35 طیارے ، 24 ایف / اے 18 ، اور تین بحری بیڑوں کی خریداری کرسکے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes