حکومت کا یوم دفاع چھ ستمبرجوش و جذبے سے منانے کا اعلان

Published on August 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments
100
وزیراعظم نے انتظامات کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی ٗکمیٹی میں وزیر دفاع ٗ وزیر اطلاعات شامل
وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، خواجہ آصف
یوم دفاع کی مناسبت سے میڈیا حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات پرویزرشید کو سونپ دی گئی
اسلام آباد (یوا ین پی) چھ ستمبر 1965کی پاک بھارت جنگ کے پچاس برس مکمل ہونے پر حکومت نے یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ قومی سطح پر جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے انتظامات کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی۔ذرائع کے مطابق یوم دفاع کے انتظامات کیلئے قائم کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف، پرویز رشید اورعبدالقادر بلوچ شامل ہیں، خواجہ آصف نے کہاکہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، پاک فوج اور بزرگوں کی قربانیوں کو نئی نسل میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔یوم دفاع کی مناسبت سے میڈیا حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات پرویزرشید کو سونپ دی گئی اس موقع پر خصوصی پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے، جنگ ستمبر میں سپاہیوں اور قوم کا لہو گرمانے والے ادیبوں، شاعروں، گلوکاروں کے ساتھ پروگرام تیار کئے جائیں گے، چھ ستمبر کے دن کا آغاز مساجد میں امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، جب کہ وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes