جمرود‘ پولیوورکرز کا غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پولیو مہم کا بائیکاٹ

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

03
جمرود(یو این پی) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے پولیو وورکرز نے یونیسیف کے تحت پراجیکٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر چپ ارکنائزیشن میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ملاگوری میں سی ٹی سی کے پرجیکٹ میں سوشل موبلائزر کی مختلف آسامیاں مشتہر کی گئیں تھیں جو خالصا تجربہ کاراورمقامی افراد کیلئے مختص تھیں لیکن ان آسامیوں پر غیر مقامی اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا گیا اور کولیفائیڈ ، تجربہ کار اور پولیو میں ورکرز کی حثیت سے کام کرنے والے مقامی افراد کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے پولیو انچارج شیر امین پر بد عنوانی کاالزام لگایا کہ غیر قانونی بھرتیوں میں ان کا ہاتھ ہے ۔انہوں نے گورنر انسپکشن ٹیم، پی اے خیبراور ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا سے شیر آمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور مذکورہ آسامیوں پر غیر قانونی تعیناتیوں کو منسوخ کرکے ان آسامیوں پر مقامی آفراد کو تعینات کیا جائے ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ پولیوں مہم سے بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题