مسلمانوں بارے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے: ملیحہ لودھی

Published on November 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

555
نیویارک (یو این پی) اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے متعلق دوسری تہذیبوں میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق نیویار ک کے چلڈرن میوزیم میں مسلم ثقافت سے متعلق نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ نمائش مسلمانوں کے متعلق عالمی ثقافت کو مختلف پہلووں سے روشناس کرائے گی۔مسلم معاشرہ احترام‘ امن اور برداشت کے اصولوں پر عمل کی تلقین کرتا ہے۔ نمائش میں پاکستان سمیت مختلف مسلم ممالک کے بچے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مسلم اقدار پر عالمی تہذیبوں کو آگاہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes