پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو ایوانوں میں دیکھنے کی خواہشمند ہےٗ خورشید شاہ

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

05
کراچی (یو این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو ایوانوں میں دیکھنے کی خواہشمند ہے ٗ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو ایم کیو ایم کے بنیادی مطالبے کراچی آپریشن کیلئے نگران کمیٹی قائم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ٗامن مذاکرات سے بھارتی انکار خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بتایا کہ انہوں نے فاروق ستار کو مذاکرات ختم نہ کرنے کا مشورہ دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو ایوانوں میں دیکھنے کی خواہش مند ہے۔سندھ کے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ کو ایم کیو ایم کے بنیادی مطالبے کراچی آپریشن کیلئے نگران کمیٹی قائم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں فری اینڈ فیئر آپریشن چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ امن مذاکرات سے بھارتی انکار خطے میں کشیدگی کا باعث بنے گا مودی سرکار جارحانہ سیاست چھوڑ کر ایسی سیاست کرے جو سب کے لیے بہتر ہو۔ ہٹ دھرمی سار ے خطے کو خطرے میں ڈال دے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو انہوں نے ہی تجویز دی تھی کہ مولانا فضل الرحمان ہی ایم کیو ایم کو منا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes