مودی کی سربراہی میں حکومت ہمیشہ خارجہ پالیسی بنانے میں انتہائی ناکام رہی ہیسابق بھارتی وزیر خارجہ

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

06
نئی دہلی (یو این پی)بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پاک بھارت مذاکرات ملتوی ہونے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی وجہ سے بھارت روزانہ ہار رہا ہے ٗ اس صورتحال سے پورا ملک مایوس اور ہمارا بڑا نقصان ہوا ہے جب پاکستان ایک کام کر نہیں کر سکتا تو آپ اس سے اس کی توقع ہی کیوں رکھتے ہیں ؟۔کانگریس کے رہنما اور سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مودی سر کاری پر شدید تنقید کی اور کہاکہ یہ حکومت پکڑے ہوئے خرگوش کو چھوڑ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ مودی کی سربراہی میں حکومت ہمیشہ خارجہ پالیسی بنانے میں انتہائی ناکام رہی ہے اور اس نے بھارت کو بھی ناکام ریاست بنا کر رکھ دیا ہے اتنا شور مچایا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان سے صرف دہشتگردی پر بات چیت ہوگی جبکہ پاکستان اس الزام کو قبول ہی نہیں کرتا تو پھر بات کیسے ہوسکتی ہے ؟انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس کو مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا لیکن موجودہ حکومت پاکستان سے ایسی توقع کیوں رکھتی ہے جو وہ نہیں کرے گا ہم سب مایوس ہوئے ہیں پورا ملک مایوس ہوا ہے ہمارے لوگوں کا بڑا نقصان ہوا ہے اور اس حکومت کی وجہ سے ہم روزانہ پیچھے جا رہے ہیں ۔دریں اثناء کانگریس کے رہنما منیش ٹواری نے کہاکہ بھارتی حکومت کی ناکامی سے حریت کانفرنس کو زیادہ مقبولیت ملی ہے اس تمام تر عمل سے صرف حریت کانفرنس کو فائدہ ہوا ہے کیونکہ مودی سر کار نے اس سارے عمل کو انتہائی غلط انداز میں آگے بڑھایا ہے اگر یہ مذاکرات ہونا تھے تو ان کا ایجنڈا کیا تھا اور اگر دونوں ملکوں کی اوفا اعلامیہ کے حوالے سے مختلف تشریح تھی تو اس پر سفارتی ذرائع سے بات چیت کیوں نہیں کی گئی ؟

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题