کرن جوہرکی فلم ’’رات باقی‘‘میں سلمان نے فواد کی جگہ لے لی

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,117)      No Comments


ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے نامور ہدایتکار کرن جوہر کی اگلی فلم ’’رات باقی‘‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی جگہ لے لی۔فواد خان گزشتہ برس کرن جوہر کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل میں‘‘ اہم کردار نبھا کر سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ کرن جوہر نے فواد خان کو ان کی جاندار اداکاری کے باعث اپنی اگلی فلم ’’رات باقی‘‘ میں کترینہ کیف کے مد مقابل مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا تھا فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس شروع ہونی تھی لیکن نومبر میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔ بھارتی انتہا پسندوں کے خوف کے باعث کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں فواد خان کی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کرلیا ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض آدیتیہ دھر سرانجام دیں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes