عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کررہی ہیں ‘چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments
07
مظفرآباد(یو این پی)چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہاہے کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کررہی ہیں ، ماتحت عدلیہ لوگوں کوانصاف فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، انصاف وقانون کی بالادستی معاشرے کی فلاح وبہبود کیلئے ناگزر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ہٹیاں بالا کی تقریب سے حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جلد اور سستے انصاف کیلئے بینچ اور بار کے درمیان مضبوط تعلق وقت کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ہٹیاں بالا کے صدر چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے چیف جسٹس عدالت العالیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار ہٹیاں بالا کی حوصلہ افزائی کی اور تعاون کیا۔ آئین وقانون کی بالادستی اور لوگوں کوفوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔تقریب سے جنرل سیکرٹری بار راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ ، سابق صدر خورشید اعوان دیگرنے خطاب کیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题