مریم نواز شاید بھول گئیں شاہی خاندان نے ہی جنوبی پنجاب کے فنڈز پر ڈاکا ڈالا

Published on January 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

لاہور(یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز شاید بھول گئیں شاہی خاندان نے ہی جنوبی پنجاب کے فنڈز پر ڈاکا ڈالا، جنوبی پنجاب کے کاشتکار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں، جنوبی پنجاب تعلیم، صحت کو ترستا رہا اور ان کے وسائل لاہور پر خرچ کردیے گئے۔ انہوں نے بہاولپور میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز بہاولپورمیں بھول گئیں اس کے شاہی خاندان نے جنوبی پنجاب کے عوام کے فنڈز پر ڈاکا ڈالا۔جاتی امراء کے روڈز کی کارپیٹنگ ہوتی رہی۔ جنوبی پنجاب کی سڑکیں موہنجوڈارو کا نقشہ پیش کرتی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے کاشتکار اس شاہی ٹولے سے نفرت کرتے ہیں،مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے کپاس کے کاشتکاروں کی زندگیاں تباہ کیں، جنوبی پنجاب کے عوام تعلیم اور صحت کو ترستے رہے، ان کے وسائل لاہور پر خرچ کردیے گئے۔آج مریم کس منہ سے جنوبی پنجاب کا رونا روتی ہیں۔دوسری جانب مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بہاولپور میں عوامی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور نے فیصلہ سنا دیا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان حکم دیں تو اس عوامی سمندر کا منہ اسلام آباد کی طرف موڑ دو ں، اگر اس سمندر کا منہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا تو جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme