صرف ایک روز میں امریکی ڈالرکی قدرمیں دو روپے تین پیسے کااضافہ

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

05
کراچی(یو این پی)غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ سے بڑی تعداد میں رقم نکالے جانے کے باعث ڈالر نے روپے کو روند ڈالا۔ بینکوں کے درمیان لین دین میں صرف ایک روز میں امریکی کرنسی دو روپے تین پیسے مہنگی ہوگئی۔ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دو روپے سے بھی زائد اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 104 روپے کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹریڈنگ تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی اور امریکی کرنسی 80 پیسے اضافے کے ساتھ 104 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر فروخت کنندہ قیمت میں مزید اضافے کے انتظار میں بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes