فقیر کواللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے خاص خزانے عطاہوتے ہیں لاثانی سرکار 

Published on March 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

فیصل آبا (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فقیر کواللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے خاص خزانے عطاہوتے ہیں،کامل مرشد کے بتائے ہوئے طریقے کیمطابق زندگی گزارنا اللہ ورسولﷺ کی دائمی رضا وخوشنودی کا ذریعہ ہے کیونکہ کامل مرشد اپنے آقا ومولا حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کے اسوہ حسنہ پرچلتاہے ،مرشد کی اطاعت درحقیقت اللہ ورسولﷺ کی ہی اطاعت ہوتی ہے ۔اولیاء اللہ اورفقراکے مختلف مقام ومراتب ہوتے ہیں ،فقرااولیاء اللہ میں سے سب سے زیادہ ممتاز مقام رکھتے ہیں،اسی لئے بہت سے فقراکے مقام ومراتب کواولیاء اللہ سمجھنے سے قاصرہوتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ کے ذکرکاطریقہ میرے مرشد حضورسیدنا ولی محمد شاہ المعروف چادروالی سرکارؒ نے مجھے اس طرح ارشاد فرمایا کہ ’’مرشد کومکمل نورسمجھتے ہوئے ان سے اسم اعظم’’ اللہ ‘‘کاذکروصول کرکے پیشانی پر لاتے ہوئے دل پر ضرب لگائیں،پھیر سینے پر اورپھر پورے وجود پرضرب لگائیں ،یہاں تک کہ اسم اعظم کو پورے وجودکے آرپارکردیں،اس طریقے سے ذکرالہٰی کرنیوالوں کے تمام لطائف کھل جاتے ہیں اوربہت جلد ایسے سالکین اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں خاص مقام ومراتب حاصل کرلیتے ہیں اورپھر ایسے ذاکرین کوخاص خزانے عطا فرمائے جاتے ہیں۔کامل مرشد کی محفل میں اللہ تعالیٰ کی رحمت بڑے جوش پرہوتی ہے اسلئے اپنے خالق ومالک سے کھل کرمانگاکریں،زیادہ سے زیادہ مانگاکریں،شرمایانہ کریں،اپنے مالک سے مانگنے میں شرم کیسی ؟محفل پاک کے شرکاء کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog