کولکتہ(یواین پی) پاک بھارت تنازعات کے خاتمے کے لیے دونوں طرف کے جمہوری حکمرانوں کو ایک میز پر بیٹھ کر مذاکرات کو کامیاب بنانے کا اعمل شروع کرنا چاہئے۔ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے اس سے باہم مل کر ہی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔ ان الفاظ کا اظہار گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ جینوا رائے نے ٹیلی فون پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاک بھارت سنجیدگی اور کھلے دل سے ایک دوسرے کی بات نہیں سنتے، معاملہ کا حل ہونا بہت مشکل ہے۔اس کی کامیابی کا راز فراخدلی اور برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلمی دنیا والے امن چاہتے ہیں اور پاکستان سے ایسے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں جس سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فلمی تعلقات و معاملات کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہ اکہ میری یہ دیرینہ خواہش ہے کہ میں پاکستانی اداکاروں اور اداکاراؤں اور گلوکاروں کے ساتھ کام کروں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا بڑا بھائی ہے اور دونوں طرف کے عوام آپس میں بھائی چارہ چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں شریک ہونا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہ اکہ میں تو اللہ سے دعا کرتی رہتی ہوں کہ پاک بھارت تنازعہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے اور دونوں طرف کے عوام کے درمیان کوئی دیوار حائل نہ ہو اور ہم ایک دوسرے سے دوستی کا دائرہ کار بڑھائیں ۔ اس طرح دونوں ممالک کے عوام ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔