لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام حلقہ خانپور کٹورہ ضلع رحیم یارخان میں ایک اور لاثانی فری لنگر خانے کاافتتاح

Published on March 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)لاثانی سیکرٹریٹ سمیت پاکستان اوردنیا کے کئی ممالک میں فری لنگرخانوں کے ذریعے مخلوق خداکی خدمت کا سلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے،مرکزی آستانہ عالیہ لاثانیہ غلام رسول نگر فیصل آبادمیں گزشتہ کئی سالوں سے چوبیس گھنٹے فری لنگر شریف کھلاکر انسانیت کی خدمت کاشاندارعملی مظاہرہ کیا جارہاہے ،مخلوق خداکی بے لوث خدمت کایہ سلسلہ تیزی سے پاکستان بھر میں گلی محلوں کی سطح تک پھیلتاجارہاہے ۔میڈیا ترجمان کے مطابق پاکستان سمیت عالمی دنیا سے صدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی کام کرنیوالی تنظیموں کی جوماہانہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں ان میں ضلع رحیم یارخان کے حلقے خانپور کٹورہ کی رپورٹ بھی شامل ہے۔محمد عمران رشید نقشبندی (امیر حلقہ خانپور )نے اپنے حلقے میں مزید ایک اور لاثانی فری لنگر خانے کافتتاح کیا،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت نے مخلوق خداکی خدمت کرنیوالا بنادیاہے،اب ہم چوری چکاری،لوٹ مارکرنے کی بجائے اللہ کی مخلوق کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ،ہمارے اندر یہ تبدیلی اسی اللہ کے حبیب فقیر کی نگاہ کرم سے ہوئی ہے۔محمد احمد نقشبندی (صدرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن حلقہ خانپور )نے اپنے جذبات کااظہار ان الفاظ میں کیاکہ فقراکی سنگت نے دولت کے پجاری بننے کی بجائے اپنے اللہ کاپجاری بنادیا،ہم اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر اداکرتے ہیں کہ دورحاضرمیں اپنے ایسے عظیم فقیر کی سنگت عطا فرمائی اوراس سنگت نے ہمیں خدااوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آشنائی عطا فرمادی۔سید حسنین بخاری (نائب امیر حلقہ خانپور )نے کہاکہ اولیاء کی صحبت نے رزق حلال کھانے کی لذت سے آشناکردیا،جو لوگ کہتے ہیں کہ اس دورمیں حرام کھانے کے بغیر گزارہ نہیں ،ہم ان کو بتاتے ہیں کہ ناممکن کوممکن کرنیوالے اللہ کے حبیب فقیر لاثانی سرکارکی صحبت میں آکردیکھیں ،آپ نہ صرف حرام کھانا چھوڑدیں گے بلکہ رزق حلال کماکرلوگوں میں تقسیم کرنیوالے بن جائیں گے ۔سیدطارق بخاری (رابطہ سیکرٹری خانپور)نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیر اکمل کی تعلیمات نے مخلوق کوتنگ کرنے کی بجائے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالا بنادیاہے،ہمارے جیسے لاکھوں لوگوں نے یہ پڑھا اورسناتھا کہ نگاہ ولی میں یہ تاثیر دیکھی ،بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی ،تقدیروں کے بدلنے کاعملی مظاہرہ صدیقی لاثانی سرکارکی ذات پاک میں دیکھااورپایا ۔اراکین(محمد عمرنقشبندی،محمد یونس نقشبندی،سعید احمد نقشبندی،محمد اقبال نقشبندی،محمد ہاشم نقشبندی،محمد سلیم نقشبندی اورمحمد عامر نقشبندی) ذیلی تنظیم حلقہ خانپورنے بھی اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ راہ حق کے سالکین کواللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس تک رسائی کیساتھ رضا وخوشنودی کے طریقے آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد سے موصول ہورہے ہیں،ہم سمیت جن جن لوگوں کوبھی اللہ کے اس حبیب فقیر صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت ،سنگت اورصحبت پاک نصیب ہورہی ہے ان کانہ صرف اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم تک تعلق قائم ہورہاہے بلکہ صراط مستقیم عطاہوکرخوشخبریاں بھی عطا ہورہی ہیں اورقدم قدم پر دستگیریاں بھی ہورہی ہیں۔لاثانی فری لنگر خانے کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی ،جنہوں نے دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بھرپورخراج تحسین پیش کیااوراللہ تعالیٰ کے حضور یہ التجا کی کہ اے ہمارے مالک ومعبود !ہمیں اورہماری آنیوالی نسلوں کوبھی اپنے اس حبیب فقیر کی نسبت اورسنگت پردائمی استقامت عطافرما۔آمین۔

Readers Comments (1)




WordPress Themes

Free WordPress Theme