پرائڈ آف پرفارمنس یافتہ ہر دلعزیز مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ، جسم کا بایاں حصہ مفلوج

Published on August 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

DSC_0034-1-Ok2
عزیزوں اور پرستاروں سے صحتیابی کی دعا کی اپیل
ہم نے اپنا سینئر مانا اور ان ہی کی ڈگر پر آج کے فنکار کام کررہے ہیں ، تنویر احمد جانی
حکومتی سربراہان ایسے باتیں سنتے ہیں تو صرف اعلان کی حد تک رہتے ہیں، ایک فنکار
با اثرشخصیات اور ریاض ملک جیسے دل میں درد رکھنے والوں کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہیے، طلال فرحت
کراچی(یو این پی) پرائڈ آف پرفارمنس ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ ہوا اور ان کا بایاں حصہ اس حملے کا شکار ہوااور وہ آج کل گھر پر آرام کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور مزاحیہ خاکے پر مبنی پروگرام’’ففٹی ففٹی‘‘ کے مشہور فنکار محترم ماجد جہانگیرجنہیں اپنی بے ساختہ اور پایہء کی اداکاری پر حکومت پاکستان نے ’’پرائڈ آف پرفارمنس‘‘ دیا گیا ہے، ان کی طبیعت ناساز ہے اور ان پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور اس حملے سے ان کا بایاں حصہ مفلوج ہو گیا ہے۔ان کے اہل خانہ نے ان کے پرستاروں اور چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں کہ اللہ پاک ان کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور یوں وہ دوبارہ سے ہم سب کے درمیان ہنستے مسکراتے رہیں چند چیدہ چیدہ لوگوں سے جب ان کی طبیعت کے سلسلے میں فون پر رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم خوداس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ جب بھی حکومتی سربراہان ایسے باتیں سنتے ہیں تو صرف اعلان کی حد تک رہتے ہیں، ایک اداکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ ہماری بسے بسی کا یہ عالم ہے کہ فنکار اپنا فن دے کر دوسرے لوگ اس کے دنیا سے جانے کے بعد ملنے والی رقم سے کار خرید کر عیش کر رہے ہوتے ہیں اسی طرح مزاحیہ اداکار تنویر احمد جانی سے اس سلسلے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ماجد جہانگیر، اسماعیل تارا، اشرف خان، عادل واڈیا اور ان جیسے نہ جانے کتنے ایسے فنکار ہیں جن کو ہم نے اپنا سینئر مانا اور ان ہی کی ڈگر پر آج کے فنکار کام کررہے ہیں ہماری نیک تمنائیں و دعائیں ہمیشہ ان سینئرز کے ساتھ رہیں گی اور ہم سب فنکاروں کی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم سب ان کا ہر طرح سے ساتھ دیں رائٹروڈائریکٹر فرحت طلال نیاپنے تاثرات میں کہا کہ حکومتی ادارے صرف باتوں کی حد تک آخر کیوں رہتے ہیں ماجد جہانگیر جیسے نہ کتنے فنکاروں نے ملکی و غیر ملکی دورے کیے، ٹیلی وژن پر بے پناہ شوز کر کے عوام کو ہنسی کے مواقع مہیا کیے مگر جب یہی فنکار بیمار ہوجاتے ہیں تو کوئی بھی پاس نہیں آتا حتی کہ فنکار بھی اس گھر کا رخ کرنے سے انکار کردیتے ہیں جو انہیں اپنے شوز میں بک کرنے کے لیے درجنوں بار چکر لگاتے ہتے تھے مگر ان میں وہ چند ضرور شامل ہوتے ہیں جو واقعی میں اس کے حقیقی دوست ہوتے ہیں یہ بھی آپ اور ہم سب نے دیکھا ہے کہ ایک وقت میں انہی فنکاروں کے ساتھ لوگ’’سیلفیز‘‘ بنا کر اپنی پروموشنز کرتے نظر آتے ہیں اور بلند و بانگ دعوں کے بعد کوئی بھی نظر نہیں آتا حتی کہ وہ اس دنیا سے بھی چلے جاتے ہیں میری حکومتی اراکین اوربا اثر شخصیات سمیت ریاض ملک جیسے دل میں درد رکھنے والوں کو چاہیے کہ ایسے فنکاروں کی فہرست مرتب کریں جنہوں نے واقعی عوام کو ایک خوبصورت انٹرٹینمنٹ دے کر پاکستانی ثقافت کا مثبت انداز سے دنیا بھر میں پرچار کرایا ہیے اور ان کی مدد کے نام پر مدد نہ کی جائے بلکہ ان کو ان کی پیش کردہ خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کر ان کی مالی خدمات کے عوض ان کی پینشن یا ان کا وظیفہ مقرر کر کے ایک خاص حد تک کی رقم کا بندوبست کر یں کہ جب وہ اسپتال میں داخل ہوں تو ان پر یا ان کے اہل خانہ پر مزید بوجھ نہ پڑے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme