فاسٹ باولر حارث روف کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

Published on July 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

لاہور(یواین پی) فاسٹ باولر حارث روف کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قومی کرکٹر کئی مرتبہ ٹیسٹ کروانے کے باوجود مہلک وبا کو شکست دینے میں ناکام رہے، اب ٹیسٹ منفی آنے پر پی سی بی نے لاہور طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باولر حارث روف بالآخر کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ حارث روف کی تازہ ترین کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد انہیں پی سی بی نے لاہور طلب کیا ہے۔ اس سے قبل 8 دن پہلے حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آیا تھا۔ دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث رؤف کو آئسولیشن میں بھجوادیا گیا تھا۔ انہیں خصوصی گاڑی پر لاہور سے واپس اسلام آباد بھجوایا گیا تھا۔ گھر میں آئسولیشن کے دوران حارث رؤف پی سی بی میڈیکل پینل سے رابطے میں رہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران حارث روف کے کئی ٹیسٹ کروائے گئے تاہم وہ مہلک وبا کو شکست دینےمیں ناکام رہ رہے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک مہلک کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ اسکواڈ میں شامل بقیہ تمام کھلاڑی انگلینڈ جا چکے۔ ان حارث روف کا ایک اور ٹیسٹ کروایا جائے گا، جس کی رپورٹ منفی آنے پر ہی انہیں انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes