بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا ہی پڑے گی اب

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 642)      No Comments

ch fatehullah nawaz bhutta!
بھارتی مظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنے والے کشمیری راہنماء کو بھارت نے حسبِ سابق اپنی قید میں لے لیا تاہم جب انہیں بھارت نے ناچاہتے ہوئے بھی قید سے آزادی فراہم کی تو اِن کی رہائی کے دوران لوگوں نے سرزمین جنت نظیر پے سبز ہلالی پرچم کو لہرا دیا بس پھر بھارتی میڈیا اور خود بھارتی سرکار آپے سے خوب باہر ہوئی بھارت کی آنکھوں پے ابھی یہ خون چڑھا ہی ہوا تھا کہ نارووال کا ایک کبوتر بھارتیوں کے ہتھے چڑھ گیا پھر بھارتیوں نے اُس بے چارے کبوتر کے خوب ایکسرے کیئے کہ یہ پاکستان کی طرف سے بھیجا گیا کوئی یاسوس تو نہیں اللہ اللہ کرکے بے چارے کبوتر نے بھارتیوں سے اِس پیغام سے چٹکارا حاصل کیا کہ ایک کبوتر نے بھارتیوں کی خوب دوڑیں لگوا دیں بھارتی پاکستانی شاہینوں کا کیا خاک سامنا کریں گے ،،،بیرونی دنیا کے چند ممالک اِس حقیقت سے انحراف برتنے میں مصروف ہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ براعظم اشیاء میں بھارت سب سے خطرناک عظائم والا واحد ملک ہے کہ جو اپنے تمام ہمسایہ ممالک خصوصاً عرض پاک سے ہمیشہ ہی کشیدگی پسند ہی رہا ہے بنیادی طور پے عرضِ پاک مسلم ملک ہونے کے ناطے ایک انتہائی امن پسند ملک وقوم ہے مگر بھارتی ہماری امن پسندی کو کوئی اور رنگ دیتا ہے اِس غلط فہمی میں رہتے ہوئے کہ شاید عرضِ پاک نے ایٹم بم کو بچوں کو کھیلانے کے لئے بنایا ہے ،بھارتی بنیادی طور پے ایک انتہائی بزدل قوم ہے تاہم صرف اور صرف مصنوعی ترقی کی بنیاد پے دنیا میں واویلا کرتی ہے کہ وہ اور اُن کا ملک ہندوستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے تاہم بغور جائزہ لیا جائے تو ماسوائے فلم انڈسڑی کے بھارت سے ہم اگر آگے نہیں تو بھارت بھی ہم سے کسی صورت ترقی میں سبقت لے جاتا نظر نہیں آرہا ہمارے ملک میں بھارت کے مقابلے میں غربت کا گراف کہیں کم بھارت نے ہم سے کہیں زیادہ بیرونی ممالک اور ورلڈ بنک سے قرضہ حاصل کیا ہوا ہے۔بھارتی وزراء اور خود نریندر مودی نے عرض پاک کے حوالے سے زہر اگلنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے شاید بھارتی سورما 1965ء کی ناقابلِ فراموش جنگ کو ،کارگل کا محاظ ہو یا کہ ٹیکنالوجی سائنس اور تعلیمی میدان ہو ہم کم از کم بھارت سے آگے تھے آگے ہیں اور انشاء اللہ آگے رہیں گے یہاں تک بات ہے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کی تو بظاہر عرض پاک اندرونی چند ایک مسائل کا شکار ضرور ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ عرض پاک کو جب بھی ہماری ضرورت پڑی ہے ہم ایک قوم بن کر ہی اِ سکی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں ایسی متحد اور مضبوط قوم کہ سامنے بھارت ہو یا دیگر کوئی دشمن ہم اُس کو خاک میں ہی دبا کردم لیتے ہیں ،،بھارتیوں کا یہ کہنا کہ وہ جب چائے ہمارے ملک کے کسی حصہ پے بھی کوئی کاروائی کرسکتا ہے تو انہیں ہماری قوم صرف اتنا پیغام ہی دینا پسند کرے گی کہ بھلے ہم لوگ اندرونی چند ایک مسائل کا شکار ہیں تاہم ہم اپنے روائتی حریف کو ناکوں چنے چبوانے خوب جانتے ہیں ہمارا ایک کبوتر اگر بھارتیوں کی نیندیں حرام کرسکتا ہے تو ہمارا غوری بھی بھارتیوں کے اگنی اور پھرتوی کی ہوا نکال سکتا ہے اب اگر میدان سج گیا تو بھارت دنیا میں ہندووٗں کا واحد ملک ہے تاہم دنیا بھر میں کہیں نا کہیں کلمہ گو مل ہی جائیں گے بھارت کا ہی اِس دنیا سے نام ونشان مٹ جائے گا ،،،بھارتی موجودہ گیدڑ بھبکیوں کے تناظر میں ہمارے حکمرانوں ،ہمارے سیاستدانوں نے انتہائی قابلِ تعریف جذبات کا اظہار کیا دو ٹوک بیانات جاری کرنے کی شکل میں بھارت ہمارے حکمرانوں کے یہ محض بیانات نہیں اگر دم ہے تو ہمارے کسی بھی محاظ پے تو کوئی گھنونی حرکت کرکے اب دیکھ انشاء اللہ اینٹ کا جواب عرض پاک کا ایک ایک بچہ تمہارے منہ میں پتھر (گھسور گھسور) کردے گا ہماری افواج انشاء اللہ عرض پاک کے چپے چپے کا بھرپور دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان سے زور آزمائی بھارتیوں کے لئے محض (گھاٹے) کا ہی سودا ثابت ہوگا انشاء اللہ ہم اپنے ملک کے پرچم کی سربلندی اس کے دفاع کی خاطر ایک قوم ہیں ایسی قوم کہ جواپنے ملک کے دفاع کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے سے بھی ذرا دریغ نہیں کریں گے ، کیونکہ!
جبر کے اندھیروں میں زندگی گزاری ہے
اب سحر جو آئے گی،وہ سحر ہماری ہے
ہم نے ایسے رُخ پھیرے آندھیوں کے طوفاں کے
بھارتیوں کے زہنوں پے انشاء اللہ ایک پاکستانی بھی بھاری ہے
پاکستان زندہ باد ،افواجِ پاکستان پائندہ باد۔اللہ ہم سب کا حام وناصر!

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes