سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی نجکاری کے خلاف احتجاج

Published on October 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)سوئی گیس ایمپلائز یونین کی اپیل پر پورے ملک میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی نجکاری اور تقسیم کے خلاف پورے ملک کی طرح اوکاڑہ میں بھی قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی آج سوئی گیس اوکاڑہ کے ملازمین نے بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے باغ زمان خان دیگر نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اس موقع پر محمد اسلم ندیم رانا۔ محمد اقبال آصف مجید۔ چوہدری آصف۔شیخ صلاح الدین۔عرفان حیدر۔عہدے داران ایمپلائز یونین سی بی اے نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک منافع بخش ادارہ کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنے من پسند افراد کو فروخت کرنے کے درپے ہے اس عمل سے ملک میں گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو جائے گا جو ملک اور قوم کے لئے بہتر نہیں ہوگا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog