اورنگی ٹاؤن : رینجرز کی کارروائی میں 3دہشتگرد گرفتار

Published on January 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

222
کراچی(یو این پی)رینجرزنے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا  تینوں دہشت  گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں  ترجمان رینجرز کے مطابق  رینجرز کے جوان پہنچے اورنگی ٹاؤن اور کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردجرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردووں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题