پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

222
لاہور(یوا ین پی)پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا،دو روز کے دوران مزید29 افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی،بیس کا تعلق راولپنڈی سے ہے،رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔جن میں بیس کا تعلق راولپنڈی ،پانچ فیصل آباد الائیڈ ہسپتال اور دو لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،حکومت محکمہ صحت کی جانب سے عدم توجہ کے باعث رواں برس ایک بار پھر راولپنڈی میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کررہا ہے،دو ماہ کے دوران صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 131تک پہنچ گئی جس کے بعداب راولپنڈی میں ایک سو دو،فیصل آباد میں نو لاہور سے چھ شیخوپورہ چار، گوجرانوالہ،فیصل آباد اور ملتان سے تین تین ،ساہیوال دو اور نارروال سے ایک مریض کو ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog