یورپ میں پناہ گزینوں کی یلغارکا ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں فیصل محمد

Published on September 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

محمد-فیصل
کویت سٹی۔۔۔ یورپ میں پناہ گزینوں کی یلغارکا ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں مسلمانوں کواپنی ہی سرزمین سے بے دخل ہوکر پناہ گزین بننے پرمجبورکرنے والی قوتیں امریکہ اورا سکی اتحادی ہیں ۔لہذاگر یورپ ان کو آباد کرنے کی کوئی بڑی بات نہیں ہوگی ۔ان خیالات اظہار بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے مشرق وسطی میں ’’اصلاحات‘‘ اور ’’رجیم چینج ‘‘کے نام پر جو کاروائیاں کی ہیں ان سے ان ممالک میں خانہ جنگی ہوئی امریکہ برطانیہ اوراس کے مغربی اتحادیوں نے عراق،لیبیاء،شام ،مصرمیں متحارب کو مسلح وہاں کی حکومتوں کے خلاف بغاوتوں کو جنم دیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ معاشی طورپر مستحکم مسلمان ممالک کے شہری آج یورپ کے ساحلوں پر لاکھوں کی تعداد میں بے یارو مدگارپڑے ہوئے ہیں ۔فیصل محمد نے کہاکہ اس سلسلہ میں مسلم دنیا کو سبق سیکھنا ہوگا کہ غیرملکی خواہ وہ کسی پس منظرمیں ہو وہ عالم اسلام کے لئے انتہائی خطر ناک ہوگی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题