دیر بالا میں ضمنی انتخاب آج ،جماعت اسلامی اور پی پی پی کے درمیان کانٹےدار مقابلہ ہوگا

Published on September 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 725)      No Comments

123
دیر بالا(یو این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا کے حلقہ پی کے 93 واڑی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا ۔  جماعت اسلامی اور پی پی پی کے درمیان کانٹےدار مقابلہ ہوگا۔اپر دیر کا حلقہ پی کے ترانوے واڑی میں آج ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ اور جماعت اسلامی کے ملک اعظم کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع ہے۔جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ تو  پیپلز پارٹی کو بھی اے این پی، ن لیگ اور جے یو آئی کی سپورٹ ہے۔یہ نشست جماعت اسلامی کےملک بہرام خان کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی پرخالی ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes