بھارتی فوج کی کوٹلی آزاد کشمیر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ٗ جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش

Published on September 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

111
کوٹلی(یو این پی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر کوٹلی آزاد کشمیر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید ہواتھا اور بدھ کو بھی بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ نہ رک سکا کوٹلی آزاد کشمیر کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فورسز کو خاموش کرادیا ۔یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت کا دورہ کیا جس میں بھارتی وزیر داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری نہ کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم ان کی یقین دہانی کے اگلے روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog