مقامی قیادت اور صوبائی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کر کے چئیرمین بلدیہ کی ذمہ داری سو نپی تو وہ ان کو مایوس نہیں کریں گے میاں عبدالمتین

Published on January 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

Mateen
بورے والا(یواین پی)بلدیہ بورے والا کے چئیرمین کے امیدوار میاں عبدالمتین نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ کی مقامی قیادت اور صوبائی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کر کے چئیرمین بلدیہ کی ذمہ داری سو نپی تو وہ ان کو مایوس نہیں کریں گے اپنے مقامی قائدین کی سر پرستی میں شہریوں ی بلا تفریق خدمت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ان کی اولین ترجیح لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی سیورج سسٹم کی بہتری ہے یہ دیرینہ مسائل کافی عرصہ سے حل طلب ہیں جن پر مسلم لیگ کے مقامی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی کاوشوں سے کروڑوں روپے کے فنڈز سے کام شروع ہو چکاہے ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے یہاں سے دونوں منتخب نمائندوں نے مسلم لیگ کی حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک تحصیل بورے والا میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا ئے ہیں جن میں سڑکوں کی تعمیر ،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن انکی چار دیواریاں نئے بلاکس کی تعمیر 1122قیام نئے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے علاوہ عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا شامل ہے جبکہ عوام کو تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 10کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سہولتوں سے آراستہ تفریحی پارک کی تعمیر کاکام شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ان کو پر اعتماد کرکے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا گیا تو شہرکی تقدیر بدل دیں گے کیونکہ انہوں نے بطور ناظم اپنے حلقے میں ریکارڈ تعمیراتی کام کروائے تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题