ملتان: رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

Published on September 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

777
 ملتان (یو این پی) سیداں والی کھوئی میں اوباش نوجوان عبد الجبار نے رشتے سے انکار پر گھر میں سوئی ہوئی 20 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ واقع کے بعد لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا جسم 20 سے 25 فیصد جھلس چکا ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ تھانہ گلگشت کی پولیس نے تیزاب گردی کے کیس کا مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الجبار کو گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقع کا نوٹس لینے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes