ناپید جنگلی حیات کی افزائش نسل کا منصوبہ شروع

Published on February 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) حکومت پنجاب اور پاک آرمی کے تعاون سے ناپید جنگلی حیات کی افزائش نسل کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس کے مطابق ضلع بہاول نگر اور ضلع بہاول پور کے متصل علاقہ مروٹ اور خیر پور ٹامیوالی سے ملحقہ چولستان میں ناپید جنگلی جانور جن میں کالا ہرن ، چنکارا ، نیل گائے وغیرہ افزائش نسل کے سلسلے میں چھوڑے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے عوام الناس کو خبر دار کیا ہے کہ خیر پور ٹامیوالی اور مروٹ کے گردونواح میں ہر قسم کی جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرنا اور پکڑنا ممنوع ہے۔ خلاف ورزی پر پانچ سال قید مع جرمانہ بھگتنا ہو گی اس کے علاوہ شکار میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes