صدر، وزیراعظم کی تنخواہ 1.42 لاکھ، سیکرٹری کی 4 لاکھ

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

555
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم، سپیکر اسمبلی کی تنخواہیں ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہیں جبکہ ان کے سیکرٹریز کی تنخواہیں 4 لاکھ سے زائد ہیں، سیکرٹری قومی اسمبلی کی تنخواہ 3 لاکھ سے زائد ہے، ممبران اسمبلی کو ملنے والی مراعات اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، میڈیا ملک کی موجودہ بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار ہے، میڈیا کی وجہ سے ملک ٹوٹ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمیٹی رکن شاہدہ رحمانی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کے ساتھ ترقیاتی فنڈز میں امتیازی سلوک روارکھا جارہا ہے ہم نے ایوان میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے آواز اٹھائی ہے لیکن پارلیمان میں ہی صنفی مساوات کی پامالی ہورہی ہے۔ ممبران اسمبلی کے بیرونی دوروں کے حوالے سے کمیٹی ممبر ڈاکٹر نثار جٹ کے سوال پر کمیٹی نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے واﺅچرز پر وہ اندرون اور بیرون ملک صرف پی آئی اے اور ریلوے کے ذریعے سفر کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy