لندن (یو این پی) نوازشریف کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ میں ملاقات، ملاقات میں ڈیوڈ کیمرون نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور پر بات چیت اور ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
نوازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک صحت، تعلیم،تجارت اور دفاعی امور میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔برطانوی وزیراعظم کی معاونت قومی سلامتی امور کے وزیرسرمارک لائل گرانٹ کر رہے تھے جبکہ پاکستانی وزیراعظم کیساتھ معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اس موقع پرموجود تھے۔ دوستانہ ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو دونوں ممالک کے درمیان پل قرار دیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف جمعہ 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے 70 ویں سیشن میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہونگے۔