پاکستان نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے جرمنی سے ٹیکنالو جی مانگ لی

Published on September 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

germany-desires-to-invest-energy-sector-in-pakistan-1415719198-5265نیو یارک (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے جرمنی سے ٹیکنالوجی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف نے جرمن وائس چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 2.3سے بڑھا کر 5ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے مسائل کو دور کرنے پر حکومت پوری توجہ دے رہی ہے۔ جرمنی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے پاکستان کو ٹیکنالوجی فراہم کرے تاکہ ملک سے اندھیروں کو دور کیا جاسکے۔ جرمن وائس چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مائیکرو فنانسنگ کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog