پتوکی، مسلح افراد کاگھر میں گھس کر میاں بیوی اور ایک سالہ بچے پر بدترین تشدد

Published on October 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

پتوکی (یو این پی) سرکل پتوکی تھانہ سرائے مغل کے علاقہ سدھارکی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور ایک سالہ بچے پر بدترین تشدد کرنے کا وقع علاقہ میں دہشت کی علامت بن گیا ملزمان محنت کش ریاست کو اغوا کر کے لے گئے ورثا کا احتجاج آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سر ائے مغل کے علاقہ علاقہ سدھارکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا مسلح افراد ریاست نامی شخص کے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور ایک سالہ بچے پر بدترین تشدد، کیا ،خوف ہراس پھیلا کرملزمان نے ریاست کو اغوا کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے ورثا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے بیٹے کوقتل کردیا جائے گا،اور ہمیں بار بار کال پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر کوئی پولیس کاروائی کی توریاست کو قتل کر دیں گے ملزمان نے میرے ایک سالہ بیٹے کو زمین پر کئی بار پٹخہ اور مجھ پر بھی تشدد کیا ،ریاست کی بیوی کی اطلاع ملنے پر ملزمان کے خلاف تھانہ سرائے مغل پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ایک ملزم اصغر کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او قصور عمران کشور کے مطابق مغوی کو جلد برآمد دیگر ملزمان کوبھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کرادی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes