اوپن یونیورسٹی کے’ ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز ‘ کے فائنل امتحانات12اکتوبر سے شروع ہوں گے

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 701)      No Comments

Allama
چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اوگلگت بلتستان میں 850 سے زائد امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے
پشاور(یوا ین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2015ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی ٗ پی ٹی سی ٗ سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک کے طول و عرض میں ایک ساتھ 12۔اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ضلعی سطح پر ملک کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اوگلگت بلتستان میں ان امتحانات کے لئے ساڑھے آٹھ سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو ان کے رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں امتحانات میں شرکت کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئیں “یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ٗ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان پروگرامز کے امتحانا ت میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ٗ طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرکے بھی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو انہیں چاہئیے کہ وہ ڈُ پلیکیٹ رول نمبر سلپ کے لئے فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا سپرنٹینڈنٹ ( ٹیچر ایجوکیشن سیکشن ) مین کیمپس سے ذاتی طور پر رابطہ کریں۔ ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو عدد پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔
www.aiou.edu.pk

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy