آسٹریلین بیٹسمین براڈ ہیڈن بھی پاکستان سپر لیگ میں انٹری کے خواہش مند

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

777
آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنی دستیابی کے بارے میں پی سی بی اور پی ایس ایل حکام کو آگاہ کر دیا ہے
 لاہور(یو این پی) پاکستان سپر لیگ کا وینیو فائنل ہوتے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز نے انٹری فائنل کرنے میں دوڑیں تیز کر دیں۔ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین براڈ ہیڈن نے بھی جوہر دکھانے کی خواہش کر دی۔ آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی دستیابی کے بارے میں پی سی بی اور پی ایس ایل حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ چار فروری سے دبئی اور شارجہ میں سجنے والے پی ایس ایل میلے کی رونقیں بڑھنے لگی ہیں۔ ٹی 20 فارمیٹ کے نامور ستاروں کے جھرمٹ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن کا حتمی انتخاب ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes