پنجاب :ڈینگی وائرس کے حملے تیز ،مزید تئیس کیس رپورٹ

Published on October 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

222
لاہور (یو این پی) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے تیز ہوگئے،چوبیس گھنٹوں میں مزید تئیس افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی،انیس افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔زرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی کوتاہیوں اور بدانتظامی کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کررکھی ہے۔راولپنڈی ملتان،فیصل آباد شیخوپورہ سمیت آٹھ اضلاع ڈینگی کے لیے حساس قرار دئیے گئے لیکن محکمے کی جانب سے لاروا کے خاتمے کی جانب توجہ ہی نہیں دی گئی جس کے باعث رواں ماہ راولپنڈی میں چھ سو گیارہ افراد مرض کا شکار ہوگئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں تئیس افراد میں مرض کی تصدیق کی گئی ہے جن میں انیس کا تعلق راولپنڈی تین ملتان اور ایک فیصل آباد سے ہے تاہم رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد سات سو سترہ تک پہنچ چکی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog