منشیات کے عادی افراد معاشرے میں ابتر زندگی بسر کررہے ہیں میڈم آمنہ بٹ

Published on March 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) پاکستان میں انسداد منشیات کی روک تھام کیلئے آگاہی واک ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میڈم آمنہ بٹ این جی اوز،امن کمیٹی کے نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد انسداد منشیات واک میں شریک ہوئی اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکڑ شوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال میڈم آمنہ بٹ نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد معاشرے میں ابتر زندگی بسر کررہے ہیں منشیات کی عادت جسمانی بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے نشہ کرنے سے سوچ منفی اور انسان بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے نشے کی لت انسان کو تنہا اور اپنوں سے بیگانہ کر کے رکھ د یتی ہے منشیات کا بے دریغ استعمال تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں معاشرے میں فعال شہری کا کردار ادا کرنے کے لئے نشے سے انکار کیجئے اور زندگی سے پیار کیجئے وطن عزیز میں سب ملکر منشیات کی روک تھام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر یں آگاہی واک میں سید حسین شاہ ذاکر حافظ عثمان ہاشمی، عارف انصاری،ابرار احمد چوہدری، محمد عاشق اور زین سندھی نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes