ٹیکسلا،اوقات کی تبدیلی پر مشعل ڈگری کالج برائے خواتین کا احتجاج

Published on October 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,093)      No Comments

MASHAL DEGREE COLLEGE PICTURE
ٹیکسلا(یو این پی)اوقات کی تبدیلی پر مشعل ڈگری کالج برائے خواتین کا احتجاج ، کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی،احتجاج کی اطلاع پر پولیس اور مقامی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، مال روڈ پر احتجاج نہ کرنے کا حکم ، طالبات نے وائس چانسلر کی یقین دھانی پر اپنا احتجاج ختم کردیا،وائس چانسلر نے طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی،طالبات کے ساتھ نارو ارویہ اخلاقی پستی کی علامت ہے،اپنے جائز حق کے لئے احتجاج کیا ، ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مشعل ڈگری کالج برائے خواتین واہ کینٹ کی سینکڑوں طالبات نے کالج اوقات کار میں توسیع اور ہفتے کی چھٹی کی بندش پر کالج گیٹ کے سامنے احتجاج کیا طالبات کا کہنا تھا کہ چھٹی پہلے 1بجکر 35منٹ پر ہوتی تھی جسے بڑھا کر 3بجے کر دیا گیا ہے جبکہ ہفتے کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے جس سے طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ اکثریت طالبات دور دراز علاقوں سے آتی ہیں اور روزمرہ کنٹریکٹ کی گاڑیاں انہیں کالج لاتی اور لے کر جاتی ہیں جس میں دیگر تعلیمی انسٹیٹیوٹ کی طالبات بھی ہوتی ہیں چھٹی کے اوقات میں توسیع کرنے سے طالبات کو سفری سہولیات میں مسائل کا سامنا ہو تا ہے ادھر طالبات کے احتجاج پر کالج کے وائس چانسلر خلیق الرحمن شاد بھی پہنچ گئے اور طالبات کے احتجاج پر ان کی سخت ڈانٹ ڈبٹ کی طالبات کا کہنا تھا کہ 2ہفتے سے زائد وقت گزر چکا ہے ہمارے مطالبات کے باوجود کالج انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی جس پر مجبوراً ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا وائس چانسلر نے احتجاجی مظاہرے میں شریک طالبات کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی جس پر طالبات نے اپنا احتجاج ختم کر دیا طالبات کا کہنا تھا کہ اوقات کے توسیع کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ہفتے کی چھٹی کو بھی بحال رکھا گیا ہے تاہم طالبات سے وائس چانسلر کا ہتک آمیز رویے پر ہمیں افسوس ہے انہیں خواتین کی عزت نفس کو مجروح کرنے کا کوئی حق نہیں کالج کی تمام طالبات ان کی بیٹیوں جیسی ہیں جنکا انہوں نے رتی بھر احساس نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题