پاکستانی عوام پر مہنگائی کے مسلسل بم گرا کر کمر توڑدی ہے چوہدری شوکت علی

Published on December 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

لاہور( یو این پی )انجمن تاجران گارمنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنماچوہدری شوکت علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے ملکی ترقی و خوشحالی کے دعووئوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجران وصنعت کار طبقہ سمیت پوری پاکستانی عوام پر مہنگائی کے مسلسل بم گرا کر کمر توڑدی ہے جبکہ مسلسل نہ گھبرانا کادرس دینے والے محض اقتدار سے چمٹے رہنے کے جواز تلاش کررہے ہیں جلد عوام کواذیت سے دوچار کرنے والے قصہ پارینہ بننے والے ہیں ان کا کہنا تھا گارمنٹس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے تاریخ میں ایسے بدترین حالات پہلے کبھی بھی پیدا نہیں ھوئے آج گارمنٹس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ملازمین کے ساتھ ساتھ مالکان کے چولہے بھی سرد پڑ رہے ہیں مگر بے حس حکومت ناکامی سے دوچار ہونے کے باوجود سب اچھا ہونے کی دعویدار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题