آلودگی سے محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ درخت لگاناہے نادرچٹھہ

Published on October 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 608)      2 Comments

06-10-2015 Dco Nadar Chatha Iftatah
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اورآنے والی نسلوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ بھی ہے آلودگی پر قابو پانے کیلئے اپنے گھروں کے لان ، ادارہ جات اور سرکاری جنگلات کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے سرکٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں فش ٹیل پام کا پودا لگاتے ہوئے شجرکاری مہم کاآغاز کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فارسٹ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ اورڈسٹرکٹ آفیسر زراعت یوسف حسن تتلہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجر کاری مہم میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنے گھروں ، ادارہ جات اور اردگرد کے ماحول میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری سے نہ صرف علاقہ کی خو بصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ ہمیں صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بنجر اور پیدار وار نہ دینے والی زمینوں کو خالی رکھنے کی بجائے وہاں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں۔ اس موقع پر ڈی اوجنگلات نے بتایا کہ شجر کاری پلان کے تحت ضلع بھر میں81ہزار پودا جات لگائے جائینگے جن میں 5ہزار پودے محکمہ جنگلات،10ہزار محکمہ دفاع اور56 ہزار پودے پرائیویٹ سیکٹرجبکہ دیگر محکمہ جات 10ہزار پودے لگائیں گے۔

Readers Comments (2)
  1. main ap ki news paper main kam karna chata hou plz





WordPress Blog

Premium WordPress Themes